آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس میں تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ مکمل

تمام اضلاع کی2934ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کی شرکت،ماسٹر ٹرینرز کاورکشاپس کے دوران پولیس کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 29 نومبر 2018 17:15

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس میں تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی کی طرف سے صوبے بھر میں تھانوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر کرنے، High Handednessکو روکنے اور پولیس کے بارے میں عوامی رائے کو بہتر کرنے کے لیے اور پولیس کے بہتر وریے کے بارے میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یسین کی زیر نگرانی دو ہفتے سے جاری ٹریننگ ورکشاپس کے مکمل ہونے پر ماسٹر ٹرینرز سے فیڈ بیک لینے کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یٰسین کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔

یاد رہے کہ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں 53ماسٹر ٹرینرز نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی نگرانی میں ورکشاپس کیں جس میں2934افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ماسٹر ٹرینرز نے ورکشاپس کے دوران تربیت حاصل کرنے والوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر تمام ٹرینیز نے ورکشاپس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آئی جی پنجاب ، امجد جاوید سلیمی کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کریں گے اور عوام کو اس سلسلے میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماسٹر ٹرینرز نے ورکشاپس کے دوران پولیس کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یٰسین کو اس سلسلے میںفنڈز کی کمی، چھٹی کے مسائل، ٹرانسفر و پوسٹنگ کے معاملے پر عدم تحفظ ، اہلکاروں کی ویلفیئر اور ایس ایچ اوز کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ آخر میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یٰسین نے ماسٹر ٹرینرز کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو آئی جی پنجاب کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ان کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں