جو ادارے صحافیوں کی تنخواہیں روکیں گے انہیں اشتہارات نہیں دئیے جائیں گے ‘فیاض الحسن چوہان

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاببزدار صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہیں، اشتہارات کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کرپشن کا راستہ روکے جانے پر وزیراعظم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں‘صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

جمعرات 29 نومبر 2018 20:51

جو ادارے صحافیوں کی تنخواہیں روکیں گے انہیں اشتہارات نہیں دئیے جائیں گے ‘فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہیں. پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کے اجرا کے لیے پالیسی مرتب کررہے ہیں اور جو میڈیا مالکان ملازمین کی تنخواہیں روکیں گے ھم انکے اشتہارات روک لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے مقامی ہوٹل میں ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایف یو جے کے صدر رانا عظیم،جنرل سیکریٹری جی ایم جمالی ، اپنک کے چئیرمین اکرام بخاری اور پی ایف یو جے کے فعال رھنما محمد شاہد چوہدری اور دیگر نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں اور ھم صحافیوں کے مسائل پوری سنجیدگی سے حل کریں گی. انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کو اشتہارات کی ترسیل کے لئے جامع پالیسی وضع کررہے ہیں۔ کسی کے اشتہارات روکینہیں جارہے ہیں تاھم اگر کسی ادارے نے صحافیوں کی تنخواہیں روکیں تو انکے اشتہارات روک دئیے جائیں گے۔

سابق حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہاتھوں ہاتھ ڈال کر اپنی کرپشن کو دوام بخشنے کے لئے حکومت چلارہی تھیں لیکن و زیر اعظم عمران خان نے درمیان میں آکرعوام کی مرضی و منشا کے مطابق ووٹ کے زریعے اقتدار چھین لیا اور کرپشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئے یہی وجہ ہے کہ دونوں جماعتیں انکے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں.وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ آل شریف نے کرپشن میں پوسٹ گریجویٹ کیا ھوا ہے ۔

انشائللہ عمران خان پاکستان کو اچھے ٹریک پر لے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی برادری اچھی طرح جانتی ہے کہ آج سے 11-12 سال پہلے کوئی کرپشن کے خاتمے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا مگر ایسا ممکن ھورہا ہے عمران خان اور وزیراعلی پنجاب نہ خود کرپٹ ہیں نہ وہ کسی بھی حکومتی اور ماتحت اداروں میں کرپشن کی اجازت دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس حوالے سے میں خود بھی ایک فیصد سمجھوتہ نہیں کرونگا ۔ انتظامی اور مالیاتی اعتبار سے میری وزارت میں کے پہلے سو دن میں ایک پائی کی بھی بد عنوانی ثابت ہوجائے تو میں پوری قوم کے سامنے آکر معافی مانگنے کو تیار ہوں.اجلاس میں پاکستان بھر کے نمائندہ صحافیوں نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں