بلیک کافی پینے والے افراد ہوشیار

غیر ملکی تحقیق کے مطابق سیاہ کافی پینے والے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 29 نومبر 2018 23:45

بلیک کافی پینے والے افراد ہوشیار
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 نومبر 2018ء) امریکی تحقیق کے مطابق سیاہ کافی پینے والے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کافی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے اور ہر شخص اس کو الگ الگ انداز میں پینا پسند کرتا ہے تاہم سیاہ رنگ کے دانوں سے تیار ہونے والا مشروب دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔اسی طرح چائے کے ساتھ ساتھ کافی کا استعمال بھی بڑھ چکا ہے اور ایسی ہی صورتحال پاکستان میں بھی ہے جہاں ایک عام طالبعلم سے لے کر ایک بزنس پرسنلٹی تک کافی کا دلداہ ہے۔

باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کافی کا استعمال مختلف انداز میں ہوتا ہے اور اس کے مختلف فلیورز استعمال ہوتے ہیں تاہم غزائیت کے حوالے سے محتاط لوگ بلیک کافی پینا بھی پسند کرتے ہیں جس میں صرف پانی اور کافی کا استعمال کیا جاتا ہے اور جس میں کافی کا تلخ ذائقہ غالب ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ وزن کم کرنے کی غرض سے بھی بلیک کافی نہار منہ پینا پسند کرتے ہیں تاہم امریکی تحقیق کے مطابق سیاہ کافی پینے والے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

امریکہ میں کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو مختلف فلیورز کی جگہ تلخ ذائقے پسند کرتے ہیں ان میں نفسیاتی الجھنوں، خود پسندی اور اذیت رسانی کا رجحان پایا جاتا ہے۔اس کے برعکس دودھ اور مٹھاس سے بھری کافی پینے والوں میں لچک، ہمدردی اور تعاون کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں