100دنوں میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی کشکول سے فرصت ہی نہیں ملی‘پرویز ملک

ن لیگ کے پراجیکٹ کے نام بدل کر عوام کو 100دنوں کی نا اہلی کی رام کہانی سنا گئی ہے‘خواجہ عمران نذیر کا ردعمل

جمعہ 30 نومبر 2018 13:30

100دنوں میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی کشکول سے فرصت ہی نہیں ملی‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگایہ کے سونامی میں ڈبودیا 100دنوں میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے ،ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹ کے نام بدل کر عوام کو 100دنوں کی نا اہلی کی رام کہانی سنا دی گئی ہے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے تقریر میں ان کا تذکرہ ہی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میںرہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن سرنڈر ہو جائے تو سارے کرپشن معاملات حل ہو جائینگے،کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر کونسے احتساب کی بات کر رہے ہو، کس نے این آر او مانگا حکومت واضح کرے، این آر او ہمیشہ حکمران دیتے ہیں اپوزیشن نہیں مانگتیِ،نیازی ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے وہ اپنی طرح مخالفین کو بھی بیوقوف سمجھتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں