تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 30 نومبر 2018 13:30

تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سو دنوں میں کامیاب اقدامات کرنے پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان تحریک انصاف کی حکومت کے سو دنوں کے مکمل ہونے کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کروانے پر مبارک باد پیش کرتا ہے وزیر اعظم عمران خان کے تقریب سے خطاب نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں ان کے غریب عوام کے مسائل کے حل کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل کو بہت پذیرائی ملی ہے عمران خان جیسی مدبرانہ اور مخلصانہ قیادت یقینا ملک و قوم کے مسائل پر جلد قابو پالے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں