پی آئی اے ملازمین کی ڈیوٹی کے لئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی

3دن تاخیر سے آنے پر ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی‘سی ای او کی ہدایت پر سرکلر جاری

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:26

پی آئی اے ملازمین کی ڈیوٹی کے لئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) پی آئی اے ملازمین کی ڈیوٹی کے لئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ پی آئی اے کے ملازمین ڈیوٹی پر بہت تاخیر سے آتے ہیں یا آکر فوری غائب ہو جاتے ہیں جس پر انہوں نے تمام ملازمین اور افسران کو وقت پر آفس پہنچنے کی ہدایت کی اور حاضری کو یقینی بنانے کے لیے قومی ایئر لائن میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹائم مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس)پر لگانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9بجے سے شام0 3-5 بجے کر دیئے گئے۔ پی آئی اے اسٹاف 3دن تاخیر سے آئے گا تو ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی، جس کا سرکلر جاری کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق قومی ایئرلائن میں وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کو تین بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ جات کے سربراہ ملازمین کی 30روزہ حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو پیش کریں گے۔ ڈیوٹی کے نئے احکامات آنے کے بعد قومی ایئر لائن میں وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور ڈیوٹی سے غیر حاضری رہنے والے عادی ملازمین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں