وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ، سٹیشن پر جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:34

وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ، سٹیشن پر جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا
لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے سٹیشن کا مختصر دورہ کیا، انہوں نے سٹیشن پر جاری تعمیراتی اور تزئین وآرائش کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلویز نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیا کہ سٹیشن پر لاسٹ اینڈ فاوئنڈ اور میڈیکل کاوئنٹرز بہت جلد بنائے جائیں گے، سٹیشن پر یہ کاوئنٹرز بہت بڑی سہولت ہونگے، لاسٹ اینڈ فائونڈ کاوئنٹر سے مسافروں کی گمی ہوئیں چیزیں مل سکیں گی اور میڈیکل کاوئنٹر سٹیشن پر مسافروں کیلئے میڈیکل کی غیر معمولی سہولت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کیلئے بہتر اور معیاری سہولیات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے سی پیک میں شامل ہو نے سے پاکستان ریلویز اپنی ترقی سے پوری دنیا کو حیران کردیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں