حکومت کی پالیسیوں سے غریب آدمی کی زندگی مشکل بن چکی ہے‘ حمزہ شہباز

سپریم کورٹ سے آواز آ رہی ہے کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے‘ قائد حزب اختلاف کا خطاب

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:37

حکومت کی پالیسیوں سے غریب آدمی کی زندگی مشکل بن چکی ہے‘ حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں سے غریب آدمی کی زندگی مشکل بن چکی ہے، سپریم کورٹ سے آواز آ رہی ہے کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر، مرزا جاوید ، چوہدری عامر صدیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ،عوام نے ووٹ (ن) لیگ کو دیا اور جیت پی ٹی آئی گئی۔عمران خان روز عوام سے ایک نیا جھوٹ بول رہے ہیں، جعلی حکومت کی حقیقت عوام پر آشکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام کے لئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے،حکومت غریبوں کو گھر دینے کی بجائے ان کا گھر گرا رہی ہے ،سپریم کورٹ سے آواز آ رہی ہے کہ یہ کیسا نیا پاکستان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں