ڈرامہ سیریل ’’رومیا وڈز ہیر ‘‘کی پہلی قسط نے ہی ڈرامہ بینوں پر اپنا سحر طاری کر دیا ہے ‘ ثناء جاوید

ڈرامے میں معاشرے کے سلگتے مسائل کو موضوع بناکر اصلاح کا پہلو بھی اجاگر کیا جارہا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 2 دسمبر 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء)خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’رومیا وڈز ہیر ‘‘کی پہلی قسط نے ہی ڈرامہ بینوں پر اپنا سحر طاری کر دیا ہے جس سے اس کی آنے والی اقساط دیکھنے کا تجسس بڑھ رہا ہے ،ڈرامے میں معاشرے کے سلگتے مسائل کو موضوع بناکر اصلاح کا پہلو بھی اجاگر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء جاوید نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے بہترین سکرپٹ اس کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے اور ڈرامہ سیریل ’’ رومیا وڈز ہیر ‘‘ کو یہی بنیاد میسر آئی ہے ۔

اس وقت سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر متعدد ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہیں لیکن مذکورہ ڈرامہ مقبولیت کے لحاظ سے سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ وہ کردار نبھائوں جس میں میرے لئے مارجن ہو ۔ اس پراجیکٹ میںاپنے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے جسے پرستاروں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں