اپوزیشن تعصب کی عینک اتار کر دیکھے اسے آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر آجائیگا‘ مسرت چیمہ

کرپشن اور منی لانڈرنگ سابقہ حکمرانوں کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے جسے قانون سازی کے ذریعے بند کر دینگے

اتوار 2 دسمبر 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن تعصب کی عینک اتار کر دیکھے تو اسے آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر آجائے گا،کرپشن اور منی لانڈرنگ سابقہ حکمرانوں کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے جسے قانون سازی کے ذریعے بند کر دیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں نے مانوں کی رٹ چھوڑ کر اعدادو شمار دیکھیں تاکہ انہیں حقیقت سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور مستند قومی اور عالمی ادارے بھی ان کی عملی اور موثر کاوشوںکے معترف ہیں ۔ اپوزیشن تعصب کی عینک اتار کر دیکھے اسے آگے برھتا اور ترقی کرتا ہوا پاکستان نظر آجائے گا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن واویلا چھوڑ کر پانچ سال انتظار کرے ،جس طرح 100 روز بعد خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے مدت پوری ہونے پر قو م کے پاس جائیں گے اور ان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سب سے پہلے عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کرے گی اور اس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں