لوٹ مار کے عادی کبھی بھی غریب آدمی کے کچھ نہیں کر سکتے ، عمران خان جیسا لیڈر ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہے‘اعجازچوہدری

پاکستان کو حقیقی ترقی پی ٹی آئی حکومت دے گی اور انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جائے گا‘رہنما تحریک انصاف

اتوار 2 دسمبر 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وز یراعظم کی جانب سے انڈوں، مرغیوں اور کٹوں کے بیان پر تنقید کر نے والوں کو شرم سے ڈوب مر نا چائیے یہ بتائیں کے ان لوگوں نے آج تک عام اور غریب آدمی کے لیے کیا ہی کیا ہے ، لوٹ مار کے عادی کبھی بھی غریب آدمی کے کچھ نہیں کر سکتے ، عمران خان جیسا ایماندار اور بہادر لیڈر ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، عوام ترقی و خوشحالی کے مشن میں پی ٹی آئی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

وہ گز شتہ روز یوسی 229کچا جیل روڑ پر پی پی 168کے ضمنی الیکشن حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو حقیقی ترقی پی ٹی آئی حکومت دے گی اور انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جائے گا۔

(جاری ہے)

اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ سطح پر کھڑی ہیں،سابقہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف میں مبتلا کیے رکھا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اناڑیوں نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا آج ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے، اپوزیشن میں اس وقت دو بڑی جماعتیں جن کی قیادت نے پاکستان کو اربوں ڈالر کا مقروض کیا ہے اگر انہوں نے یہ پیسے ملک و قوم پر لگائے ہوتے تو آج ملک میں معاشی صورتحال یہ نہ ہوتی ،معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت نے پالیسی بنا لی جلد کامیابی ملے گی ، عمران خان کی قیادت میں حکومت قرضوں میںڈوبی معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چوراور ڈاکوں کو خطرہ ہے،نواز شریف اور آصف زرداری نے دس سال پاکستان کو لوٹا ہے ،لوٹی گئی دولت کی واپسی ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے سابق حکومتوں نے ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں