وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا گرمجوشی سے استقبال،بلوچی زبان میں گفتگو

اتوار 2 دسمبر 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کو لاہور آمد پر گرمجوشی کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا اور انہیںایئرپورٹ اور وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی پروٹوکول دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار خود ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے استقبال کیلئے پہنچے اور لاہور آمد پر انہیں خوش آمدید کہا جبکہ وزیراعلیٰ آفس میں بھی سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خود خوش آمدید کہا اور ملاقات کے بعد انہیں خود باہر آ کر وزیراعلیٰ آفس سے رخصت کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو لاہور آمد پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے ایئرپورٹ اور وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کے موقع پر بلوچی زبان میں بھی گفتگو کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں