وزیراعظم کا حکم، گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع

ابتدائی مرحلے میں خار دار تاریں اتار کرجنگلا گرایا جارہا ہے، جنگلا گرانے کے بعد پھر دیواریں گرائی جائیں گی، وزیراعظم عمران خان نے 72 گھنٹوں میں دیواریں گرانے کا حکم دے رکھا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 18:56

وزیراعظم کا حکم، گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کردیا ہے، ابتدائی مرحلے میں خار دار تاریں اتار کرجنگلا گرایا جارہا ہے، جنگلا گرانے کے بعد پھر دیواریں گرائی جائیں گی، وزیراعظم عمران خان نے 72 گھنٹوں میں دیواریں گرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر گورنر ہاؤس کی دیواروں کے اوپر خار دار تاروں کو اتارا جارہا ہے۔ اس کے بعددیواروں کے اوپر تعمیر جنگلے کو گرایا جائے گا پھر دیواروں کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا۔تاہم ابھی فی الحال مال روڈ پر الحمرا ہال کی جانب دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی گورنر ہاؤس میں قائم دفاترز کو فی الحال ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تاہم سیروسیاحت کیلئے آنے والے افراد کو خصوصی درخواست پر دفاترزکا دورہ کروایا جاتا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت بنتے ہی انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں تمام گورنر ہاؤسز کی دیواریں گرانے ، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے اور پنجاب ہاؤس کو بھی سیروتفریح اور میوزیم میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔وزیراعظم کے اعلان کے پیش نظرگورنر ہاؤس پنجاب کولوگوں کی سیرتفریح کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

لوگوں کیلئے اتوار کا دن مخصوص کیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم نے گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعظم کے حکم کے مطابق 72گھنٹوں میں دیواریں گرا دی جائیں گی۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔ تاہم اگر حکومت چاروں اطراف کی دیواریں گرانے کی بجائے صرف گورنر ہاؤس کے گیٹ اور ایک یا دواطراف کی دیواریں گرادے توکچھ بچت ہوجائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں