عادت سےمجبورعمران خان کا گورنرہاؤس پرحملہ جاری ہے، مسلم لیگ ن

گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے سےعلیمہ باجی کے ذریعے منی لانڈرنگ نہیں چھپ سکتی، بنی گالہ کی غیرقانونی دیواریں کب گرائی جائیں گی، گورنرہاؤس کی دیواریں گرنے سے بجلی ، گیس، روٹی نان، سستا آٹا، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 22:25

عادت سےمجبورعمران خان کا گورنرہاؤس پرحملہ جاری ہے، مسلم لیگ ن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عادت سے مجبورعمران خان کا گورنر ہاؤس پرحملہ جاری ہے،گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے علیمہ باجی کے ذریعے آپ کی منی لانڈرنگ نہیں چھپ سکتی، عمران خان بنی گالہ کی دیواریں کب گرائیں گے جوغیرقانونی ہیں،گورنرہاؤس کی دیواریں گرنے سے بجلی ، گیس، روٹی نان ، سستا آٹا، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات پرگورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جومرغیوں ، انڈوں اور کٹوں سے ملک چلائیں ان کا ثقافت سے کیا لینا دینا ہے؟عمران خان کنٹینر پر تھے توپارلیمنٹ اور پی ٹی وی دفتر کی دیواریں توڑی تھیں۔

(جاری ہے)

عادت سے مجبور عمران خان کا اب گورنر ہاؤس پنجاب پر حملہ جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب ! گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے بیرونی قرضوں میں کمی نہیں ہوگی۔

گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے بجلی ، گیس، روٹی نان ، آٹا سستا نہیں ہوگا۔اسی طرح گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ڈرامے سمجھ چکے ہیں۔عمران خان گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے علیمہ باجی کے ذریعے آپ کی منی لانڈرنگ نہیں چھپ سکتی۔

انہوں نے سوال کہا کہ عمران خان آپ بنی گالہ کی دیواریں کب گرائیں گے جوغیرقانونی ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔ابتدائی طور پر گورنر ہاؤس کی دیواروں کے اوپر خار دار تاروں کو اتارا جارہا ہے۔ اس کے بعد دیواروں کے اوپر تعمیر جنگلے کو گرایا جائے گا پھر دیواروں کو گرانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

تاہم ابھی فی الحال مال روڈ پر الحمرا ہال کی جانب دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی گورنر ہاؤس میں قائم دفاترز کو فی الحال ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تاہم سیروسیاحت کیلئے آنے والے افراد کو خصوصی درخواست پر دفاترزکا دورہ کروایا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں