حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ہوگیا

نوازشریف کیخلاف کاروائی شروع ہوئی توپورا خاندان لپیٹ میں آگیا،اب معاملہ آصف زرداری سے بلاول بھٹوکی طرف چل پڑا ہے،جس پردونوں جماعتوں کا بیانیہ ایک ہوگیا ہے۔سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 23:35

حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ہوگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ہوگیا ہے، نوازشریف کیخلاف کاروائی شروع ہوئی توپورا خاندان لپیٹ میں آگیا،اب معاملہ آصف زرداری سے بلاول بھٹوکی طرف چل پڑا ہے،جس پردونوں جماعتوں کا بیانیہ ایک ہوگیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ہوگیا ہے۔

پہلے نوازشریف کیخلاف کاروائی شروع ہوئی توپورا خاندان لپیٹ میں آگیا۔ اب ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے معاملہ شروع کیا اور بلاول بھٹوکی طرف چل پڑا ہے۔دونوں خاندانوں کے درمیان کیفیت ایک جیسی ہوگئی ہے توبیانیہ بھی ایک جیسا ہوتا چلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا حکومت کو اپنا کام نہیں کرناآرہا ہے۔ یہ تاثر انتہائی گہرا ہوگیا ہے کہ حکومت اپنا کام کرنا نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیروں پر کھڑا ہونے کی بجائے سارے کا سارا ملبہ پچھلی دہائیوں پر ڈال رہی ہے۔اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے آپ کونئے سرے سے شروع کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتا ہے کہ میں ملک کوایک سوشلسٹ،ویلفیئر ریاست بنانے جارہا ہوں۔لیکن آپ کی معیشت کیپٹلسٹ، وزیرخزانہ کیپٹلسٹ ہے،وزیراعظم ایک بات کرتا ہے جبکہ دوسرا وزیرخزانہ کچھ اور بات کررہا ہے۔

انہوں نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے متعلق کہا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس خالی کروانے کا ذہن بنا کرآئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤ س میں پہنچتے ہی گورنر چوہدری سرور کوبلایا اور کہا کہ آپ نکلیں یہاں سے۔ جس پرگورنر سرور نے کہا کیامطلب؟ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس ہاؤس خالی کردو، اور جہاں مرضی دفتربنائیں۔ جس پر چوہدری سرور سناٹے میں آگئے۔

کیونکہ انہوں نے جتنی کوششیں اور محنتیں دعائیں کی تھیں وہ سب حقارت ہوگئیں۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔عثمان بزدار نے کہا کہ آپ فوری طور پرگورنر ہاؤس خالی نہ کروائیں ہمارے پاس فوری طور پر گورنر پنجاب کورکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ہم کہاں کہاں اپنا گورنر لے کرپھرتے رہیں گے۔ جس پر عمران خان نے کہاکہ میں عوام سے وعدہ کیا ہوا ہے۔ تاہم فیصلہ ہوا کہ فی الحال گورنرہاؤس کی بیرونی دیواریں گرا دی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں