مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کی سوروزہ کارکردگی پردلچسپ چٹکلہ

یہ کہتے ہم بہت مصروف تھے،میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ یہ 100دن بس مرغا مرغی کو ملاتے رہے اور انڈے پیدا کرتے رہے، مولانا فضل الرحمان کے چٹکلے پر قہقے لگ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 23:55

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کی سوروزہ کارکردگی پردلچسپ چٹکلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر 2018ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے دوران دلچسپ چٹکلہ چھوڑ دیا، جس پر تمام شرکاء قہقے لگا کر ہنس دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ ان سے پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

جس پرانہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہم بہت مصروف تھے،میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ یہ 100دن مرغے مرغیوں کوملاتے رہے اور انڈے پیدا کرتے رہے۔ مولانا فضل الرحمان کے چٹکلے پرتمام لوگ قہقے لگا کر ہنس دیے۔ مزید برآں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بغاوت کے مقدمے کا آخری فیصلہ پھانسی ہوگی؟ تورسول اللہﷺ کے ناموس پر ہرامتی جان دینے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر صرف قادیانیوں کو خوش کرنے کے لئے اور اپنے بیرونی آقاں کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہندوستان ہمارے راستے بند کر رہا ہے جب کہ ہمارے حکمران یکطرفہ محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ سی پیک جس پر پوری پارلیمنٹ کو اعتماد تھا اس میں مسائل بنائے جارہے ہیں اور کرتار پور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی کوشش تک نہیں کی گئی ماضی میں منتخب وزیراعظم کو ہندوستانی حکمران کو ناشتے کی دعوت دینے پر غدار قرار دیا گیا اب قوم کو بتایا جائے کہ یک طرفہ کرتار پور راہداری کھول کر کونسی حب الوطنی کی گئی ہے کشمیر کا مسئلہ خاموشی اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے جو ان کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے فیصلہ پر یورپ میں جشن منایا گیا چیف جسٹس وہاں پہنچ گئے حکمران یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ حرمت رسول اور ختم نبوت پر ہمارا تن من دھن قربان ہے غداری کے مقدمات محبت رسول ختم نہیں کر سکتے اس حوالے سے ہم تحریک لبیک کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا آسیہ مسیح عدالتی فیصلے کے خلاف عوام نے ہماری کال پر لبیک کہا ملک بھر میں تاریخی احتجاجی ریلیاں عوام کے ہم پر اعتماد اور ختم نبوت پر اندھی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام ہمارے ساتھ ہیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کئے گئے حکمران ملک اور قوم کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں