عثمان بزدار نے چوہدری سرور کو در بدر ہونے سے بچا لیا

گورنر پنجاب چوہری سرور وزیراعظم عمران خان کو گورنر ہاؤس خالی نہ کرانے کے لیے راضی کرنے پر عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھر گئے۔ حبیب اکرم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 3 دسمبر 2018 11:56

عثمان بزدار نے چوہدری سرور کو در بدر ہونے سے بچا لیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 دسمبر 2018ء) گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں وزیراعظمعمران خان کے حکم پر گرا دی گئی ہیں اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی عجلت میں کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان تو گورنر ہاؤس خالی کروانا چاہتے تھے کیونکہ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔پر عثمان بزدار نے عمران خان کو گورنر ہاؤس خالی نہ کروانے پر راضی کر لیا تھا۔

جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے کہنے پر صرف گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دیا۔اور اس کے بعد چوہدری سرور عثمان بزدار کا تھینک یو کہنے بھی گئے تھے کہ آپ کی وجہ سے میں در بدر ہونے سے بچ گیا۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے احکامات پرپنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت بنتے ہی انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں تمام گورنر ہاؤسز کی دیواریں گرانے ، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے اور پنجاب ہاؤس کو بھی سیروتفریح اور میوزیم میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

وزیراعظم کے اعلان کے پیش نظرگورنر ہاؤس پنجاب کولوگوں کی سیرتفریح کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ لوگوں کیلئے اتوار کا دن مخصوص کیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم نے گزشتہ روز پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعظم کے حکم کے مطابق 72گھنٹوں میں دیواریں گرا دی جائیں گی۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔ تاہم اگر حکومت چاروں اطراف کی دیواریں گرانے کی بجائے صرف گورنر ہاؤس کے گیٹ اور ایک یا دواطراف کی دیواریں گرادے توکچھ بچت ہوجائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں