ہائیکورٹ نے مستقل پٹواریوں کی ملازمت غیر مبہم نوٹیفکیشن کے ذریعے کنٹریکٹ پر کرنے کا ڈپٹی کمشنر کا حکم معطل کر دیا

پیر 3 دسمبر 2018 15:05

ہائیکورٹ نے مستقل پٹواریوں کی ملازمت غیر مبہم نوٹیفکیشن کے ذریعے کنٹریکٹ پر کرنے کا ڈپٹی کمشنر کا حکم معطل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مستقل پٹواریوں کی ملازمت غیر مبہم نوٹیفکیشن کے ذریعے کنٹریکٹ پر کرنے کا ڈپٹی کمشنر کا حکم معطل کرتے ہوئے آج (منگل) تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹہی نے محمد امین سمیت دیگر پٹواریوں کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی طرف سے سعد رسول ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 11 برسوں سے بطور مستقل پٹواری کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر درخواست گزاروں کو دوبارہ کنٹریکٹ پر کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مبہم نوٹیفکیشن کے ذریعے مستقل پٹواریوں کی ملازمت کنٹریکٹ پر کر دی جبکہ قانون کے مطابق مستقل سرکاری ملازم کی ملازمت کنٹریکٹ پر نہیں کی جا سکتی، ڈپٹی کمشنر نے ملازمت کی نوعیت تبدیل کرنے سے قبل پٹواریوں کو شنوائی کا کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کا مبہم نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دے کر معطل کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کا حکم معطل کر کرتے ہوئے آج (منگل ) تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں