بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنا پاکستان کی جیت ہے

بھارت صرف سرحد بند کر سکتا ہے، امن کی بات صرف بڑے ملک کر سکتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو اکیلے سارا مقدمہ لڑ رہا ہے جو کہ پاکستان کی جیت ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 3 دسمبر 2018 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2018ء) :معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میں ایک جملہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے لیے لکھ کر لایا ہوں لیکن اب وہ جملہ میں بھارتی آرمی چیف کو ڈیڈیکیٹ کر رہا ہوں۔ اور وہ جملہ یہ ہے کہ "With age comes Wisdom, but sometimes age comes alone" کیونکہ بھارتی آرمی چیف زیادہ ہی گوگلیاں پھینک رہے ہیں۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی اوپر والا کھانا خالی ہوتا ہے تو کوئی ہرج نہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو بھارت میں اکیلے مقدمہ لڑ رہا ہے۔اور بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنا پاکستان کی جیت ہےہے۔۔ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ بھارت کسی بھی وقت نوعمر کی سکتا ہے اور کسی بھی وقت باڈر بند کرسکتا ہے لیکن اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا اور امن کی بات کرنا بڑے لوگوں کے ظرف کی بات ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اور امن کی بات بڑے ملک اور بڑے معاشرے کرتے ہیں۔

خیال رہے راجستھان میں ہونے والے نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے کے دورانپاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے تھے جس پر نوجوت سنگھ سدھو اس دوران مسکراتے رہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ریاست راجستھان میں اس وقت پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جب کانگریس کے رہنماء نوجوت سنگھ سدھو جلسہ کررہے تھے اس دوران جب سدھوخطاب کرنے آئے تو جلسے کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جس پر سابق مایہ ناز کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو مسکراتے رہے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی قابض فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیری پاکستانزندہ باد کے نعرے لگاتے آرہے ہیں اور اب بھارت کی اپنی ہی سرزمین پر بھی فضاء پاکستان زندہ بار کے نعروں سے گونج اٹھی ہے ،اس طرح پاکستان کی طرف سے بھارت کو حالیہ اقدامات اور مذاکرات کی پیش کش کا حکمرانوں کو تو اثر نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی عوام نے اس کا اثر ضرورلے لیا ہے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر اپنے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں