وزیر اعظم ویژن:6 رکنی مرغیوں کا یونٹ 1200 روپے میں عوام میں تقسیم کا سلسلہ شروع

یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی 5 مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے،محکمہ لائیو سٹاک پنجاب

پیر 3 دسمبر 2018 16:38

وزیر اعظم ویژن:6 رکنی مرغیوں کا یونٹ 1200 روپے میں عوام میں تقسیم کا سلسلہ شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا کا یونٹ 1200 روپے کے رعایتی نرخ پر گھر گھر فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی مرغیاں دی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پنجاب محکمہ لائیو سٹاک نے وزیر اعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق پانچ مرغیاں اور ایک مرغا کا چھ رکنی یونٹ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ 1200 روپے میں دیا جا رہا ہے ۔

جس میں گولڈن اور مصری نسل کی مرغیاں شامل ہیں ۔ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے مطابق مرغیاں تین ہفتوں میں انڈے دینے کے قابل ہو جائیں گی جس سے روزگار میں اضافہ ہو گا ۔ محکمہ لائیو سٹاک نے پیر کے روز 3 سو گھروں میں چھ رکنی مرغوں کے یونٹ فراہم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں