متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والی گاڑیاں شاہراہوں پر

قومی دن پر سڑکوں پر کافی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود تھیں جن پر قائد اعظم کے ساتھ ساتھ شیخ زاید بن سلطان اور وزیراعظم عمران خان کی تصاویر موجود تھیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 4 دسمبر 2018 19:25

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والی گاڑیاں شاہراہوں پر
شارجہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 دسمبر 2018ء) :متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر سڑکوں پر کافی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود تھیں جن پر قائد اعظم کے ساتھ ساتھ شیخ زاید بن سلطان اور وزیراعظم عمران خان کی تصاویر موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا ۔اس موقع پر مخلتف تقریبات منعقد کی گئی اور مقامی افراد نے ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر بالخصوص شارجہ میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں نظر آئیں جن پر شیخ زید بن سلطان کی تصاویر قائد اعظم اور شیخ خلیفہ بن زید کی تصاویر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجود تھیں ،اس کے علاوہ ان گاڑیوں پر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مبارکباد بھی دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی والہانہ انداز میں یواے ای کو اس کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی تھی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای کے قومی دن کے مو قع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سال میں یو اے ای نے ترقی اور بہتر حکمرانی میں مثال قائم کی ہے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بہتر تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیںان خیالات کا اظہاروزیر اعظم نے یو اے ای کے 47 ویں قومی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی 47 سال میں ترقی اور بہتر طرز حکمرانی ایک بہت بڑی مثال ہے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور اب دونوں ملکو ں کے دو طرفہ تعلقات سٹرٹیجک معاشی شراکت داری میں بدل چکے ہیںلیکن حقیقت میں متحدہ عرب امارات کی خوشحالی دور اندیش قیادت کا نتیجہ ہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں