آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 57 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

منگل 4 دسمبر 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایات پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میںسینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب اعجاز حسین شاہ کی صدارت میں انسپکٹر ز کوڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔

پروموشن بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ز بابر بخت قریشی ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II سجاد حسن منج ،ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرار محمد اجمل سمیت سیکرٹریٹ کے سینئر افسران بھی شامل تھے ۔ پروموشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں آئی جی پنجاب نی57 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے ۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں دو خواتین آفیسرز رفعت سلطانہ اور سعدیہ سعید بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے دیگر افسران میں احسان الہی ، فاروق احمد خان ، آصف کمال ، طارق پرویز ، ریحان رسول ، اعجاز احمد، محمد سعید انور ، محمد اکرم ، محمد حنیف ، خالد محمود ڈار ، اقبال حسین کاظمی ، محمد افضل ، راشد محمود فضل ، محمد اعظم ، تیمور عزیز ، احسان اللہ ، آصف حنیف ، وقار نثار ، طاہر عباس رضا ، تفسیر حسین ، سلیم اکبر ، اعجاز حسین ، فلک شیر ، حیدر حسین، محمد وسیم ، ناصر ضیاء، لیاقت علی ، محمد اقبال ، عظمت اللہ ، فرحت رسول ، ریاض حسین ، اعجاز حسین ، زاہد مختار نظامی ، نمرین منیر ، عطا الرحمن ، احسان اللہ خان ، مسعود الحق ،ظفر اقبال ، ندیم افضل ، افتخار احمد ، فیاض حسین ، محمد یونس عمر ، خالد حسین تارڑ ، محمد امجد جاوید ، مسعود احمد ، خالد محمود فاروق، سیف الرحمن ، عبد المجید ، غلام احمد ، طاہر عباس گیلانی ، محمد رئیس ، شیر احمد ، محمد علی شاہد ، غلام احمد ،محمد سلیم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں