بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 4 دسمبر 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے پی آئی اے روڈ، مصطفیٰ آباد، ہنجر وال، ٹائون شپ اورستوکتلہ سے 12عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ73افراد کے خلاف 42ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

داتا گنج بخش زون اسکواڈنے پیرمکی دربارسے 13عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔سمن آباد زون اسکواڈ نے مون مارکیٹ گلشن راوی، مین بلیوارڈ اور ہما بلاک اقبال ٹائون میں24افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ نشترزون اسکواڈ نے مادرِ ملت روڈ اور فیروزپورروڈ سی17عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

(جاری ہے)

گلبرگ زون اسکواڈ نے مین مارکیٹ سے 23عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

واہگہ زون اسکواڈ نے کنال روڈ اور بند روڈسے 08عارضی تجاوزات ہٹادیں جبکہ بینرز اتار دئیے گئے۔ عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے انفنٹری روڈ، دھرمپورہ اور علامہ اقبال روڈ سے 06 عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ جبکہ 3سروس اسٹیشنشز اور 1دکان سیل کر دی گئی ۔ ایم او (ریگولیشن ) کی زیر نگرانی شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں