جی سی یو میںنئی طلباء سوسائٹی سوچ قائم کر دی گئی

منگل 4 دسمبر 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں نئی طلباء سوسائٹی سوچ کا قیام ۔نامورآرکیٹیکٹ پروفیسر پرویز ونڈل نے نئی سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،جبکہ اس موقع پر نامور افسانہ نگار پروفیسر مرزا اطہر بیگ ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سوسائٹی کے مشیر عاصم ایچ لودھی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس نئی سوسائٹی کے قیام کا مقصد جی سی یو نیورسٹی کے طلباء میں ثقافت اور ورثہ کے حوالے سے شعور پیداکرنا ہے۔سوسائٹی کے قیام کے موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کے قیام سے یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں