پنجاب میں تعینات 15 پولیس افسران کو یو این مشن میں بھجوانے کا فیصلہ ، وزرات داخلہ نے تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 5 دسمبر 2018 17:16

پنجاب میں تعینات 15 پولیس افسران کو یو این مشن میں بھجوانے کا فیصلہ ، وزرات داخلہ نے تفصیلات طلب کرلیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) پنجاب میں تعینات 15 پولیس افسران کو یو این مشن میں بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، وزرات داخلہ نے پولیس افسران کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو این مشن کیلئے منتخب ہونیوالوں میں ڈی آئی جی فیصل رانا،ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحید، ڈی آئی جی عبدالرب ،ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک ،ڈی آئی جی شوکت عباس،ایس ایس پی امیرعبداللہ خان نیازی،ایس ایس پی ہمایوں مسعود،ایس ایس پی احسن یونس،ایس ایس پی اظہراکرم ،ایس ایس پی رائے بابر سعید،ڈی پی او نارووال نجیب الرحمان بغوی ،ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک ،ایس پی محمداقبال،ایس پی وقارشعیب اور ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم شامل ہیں ۔

پولیس افسران کوافریقہ میں پلاننگ آفیسر پی فور کا عہدہ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں