وزیر ریلوے شیخ رشید کے قریبی ساتھی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا

عوامی مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر کی لاش لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ سے برآمد کی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 5 دسمبر 2018 19:37

وزیر ریلوے شیخ رشید کے قریبی ساتھی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر۔2018ء) وزیر ریلوے شیخ رشید کے قریبی ساتھی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، عوامی مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر کی لاش لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ سے برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھی اور عوامی مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر کی لاش لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ سے برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق میاں قدیر کی لاش کار میں لے جاتے ہوئے تین لڑکے پکڑے گئے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہربنس پورہ کے رہائشی میاں قدر رات ساڑھے دس بجے اپنی کار میں بیوی ثمینہ کو لیکر شادی ہال گئے اور وہاں چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ رات 1 بجے کے قریب لاہور کے علاقے بھائی گیٹ کے قریب پولیس نے ایک مشتبہ کار کو روکا جس میں میاں قدیر کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

کار میں شہزاد، رحیم اور احسان نامی تین نوجوان موجود تھے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ تینوں لڑکوں نے پہلے میاں قدیر کو اپنا باپ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم پھر کہنے لگے کہ سڑک پر حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں میاں قدیر زخمی ہوگئے، اس لیے انہیں ہسپتال لے کر جارہے تھے تاہم راستے میں وہ دم توڑ گئے۔ تاہم بعد ازاں ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا کہ میاں قدیر کی موت 2 گھنٹے پہلے ہی واقع ہوچکی تھی۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔ جبکہ گرفتار کیے گئے تینوں نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں