شہباز شریف کو (آج) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

پارٹی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو اظہار یکجہتی کیلئے پہنچنے کی ہدایت

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو آج (جمعرات ) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) لاہور کی جانب سے پارٹی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو اظہار یکجہتی کے لئے آج جمعرات صبح 8بجے سول سیکرٹریٹ چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں