ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیرِ صدارت منی لانڈرنگ کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں ا جلاس

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی زیرِ صدارت منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اظہر کھوکھر،ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر وقار عباسی، ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اورکسٹم ڈیپارٹمنٹ سے جمیل ناصرو دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔تاکہ اس غیر قانونی کام کو روکا جاسکے۔انہوںنے کہا صوبائی ٹاسک فورس اینٹی منی لانڈرنگ اس غیر قانونی کام میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کرے اور ان کے خلاف کی جانے والی کاروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ فورس کو ممکنہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔اور کاروائی کرنے کے لیے محکمہ داخلہ صوبائی ٹاسک فورس اینٹی منی لانڈرنگ کی ہر ممکن مد د کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں