لاہور ایئرپورٹ پر 5 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:45

لاہور ایئرپورٹ پر 5 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر اندرن وبیرون ملک آنے جانے والی5 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز313،سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 595،سکھر سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 594،کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 304 اور ائر بلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431منسوخ ہوئیں۔اس کے ساتھ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں