نوجوانوں کا سگریٹ پر'گناہ ٹیکس' کے بعد میک اپ پر "دھوکا ٹیکس" لگانے کا مطالبہ

حکومت کی طرف سے سگریٹ پر'گناہ ٹیکس' لگانے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چڑھ گئی،صارفین کے دلچسپ تبصرے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 دسمبر 2018 14:40

نوجوانوں کا سگریٹ پر'گناہ ٹیکس' کے بعد میک اپ پر "دھوکا ٹیکس" لگانے کا مطالبہ
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 دسمبر 2018ء) جب سے حکومت کی طرف سے سگریٹ پینے پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ سامنے آیا تب سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چڑھ گئی کچھ صارفین نے اسے مضحکہ خیز بیان قرار دےد یا ہے جب کہ کچھ صارفین نے حکومت کے اس فیصلے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پر کئی نوجوانوں کی طرف سے گناہ ٹیکس کے بعد میک اپ پر 'دھوکہ ٹیکس' لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں اس حوالے سے تبصرے کیے ہیں۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ اگر سگریٹ پر 'گناہ ٹیکس' لگ سکتا ہے تو پھر میک اپ پر 'دھوکہ ٹیکس' یا 'گمراہ ٹیکس' لگانا چاہیئے۔
ایک صارف نے کہا کہ اب اگر سگریٹ پینے پر گناہ ٹیکس لگایا جا رہا ہے تو پاکستان میں میک اپ مصنوعات پر فراڈ ٹیکس لگانا چاہئیے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ
جب کہ معروف صحافی ارشاد بھٹی نے بھی اس متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ایک صارف نے تو میک اپ پر دھوکہ ٹیکس لگانے کو سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے سے بھی زیادہ ضروری قرار دے دیا
ایک اور صارف نے دلچسپ ٹویٹ کیا
ایک صارف نے کہا کہ
ایک اور صارف نے چیف جسٹس سے میک اپ پر دھوکہ ٹیکس لگانے کی اپیل کی
۔

واضح رہے حکومت سگریٹ پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔گناہ ٹیکس سےجمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔ گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گناہ ٹیکس آمدن وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہو گی۔ وزارت صحت گناہ ٹیکس کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔فی سگریٹ پیکٹ پر 5 تا 15 روپے ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔ تاہم وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹ پر گناہ ٹیکس کی تجویز ابھی تک ایف بی آر کو نہیں ملی اور نہ ہی ایسا کوئی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں