ملک کی ترقی و خوشحال‘ آئین کی بالادستی‘ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کرپشن کی بیخ کنی سے ہی ممکن ہے‘
موجودہ حکومت کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ چاہے کوئی شخص کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا جس جماعت سے بھی تعلق ہو’’احتساب سب کیلئے‘‘ وزیر اعظم کا مشن ہے‘ جب تک ملک میں طاقتور اور کمزور دونوں کیلئے قانون برابر نہیں ہو گا قانون کی حکمرانی یقینی نہیں بنائی جاسکتی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب
جمعرات 6 دسمبر 2018 16:34
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری‘ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جماعت کی تشکیل سے ہی کرپشن کیخلاف آواز بلند کی۔ کرپشن ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے جس کے تدارک کیلئے کوششوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔
کرپشن کیخلاف نیب کی آگہی کے ساتھ ساتھ اس کے تدارک کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں‘ تاہم کرپشن کیخلاف تمام معاشرے کو ایک ادارے میں تبدیل ہونا ہو گا‘ ایک سوچ میں ڈھلنا اور ایک فکر میں رنگنا ہو گا۔ بلاتفریق احتساب بدعنوانی‘ بدانتظامی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کریگا‘ اس کیلئے میڈیا‘ سول سوسائٹی‘ تعلیمی اداروں اور نجی شعبے کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا تب ہی بدعنوانی سے پاک معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستانی بچوں کا ٹیلنٹ‘ محنت اورعلم یورپ سے کم نہیں۔ بدقسمتی سے جب ہم قانون بناتے ہیں وہ طاقتور کیلئے نہیں ہوتا‘ ملک میں قانون کی حکمرانی‘ اداروں کی مضبوطی تب ہی ممکن ہے جب بلاامتیاز کمزور اور طاقتور کو قانون کی نظر میں برابر تصور کیا جائیگا۔ تاریخ نے ان لوگوں کا نام یاد رکھا جنہوں نے عہدے، دولت اور طاقت سے انصاف کیا اور انسانیت کی خدمت کی‘ کرپشن کو ختم کرکے ہم وہ پاکستان بنانے میں ضرور کامیاب ہونگے جس کا خواب قائد اعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ گورنر پنجاب نے نیب کے زیر اہتمام کرپشن کیخلاف آگاہی مہم کے دوران مختلف سکولوں اور کالجز کے طلباء کے درمیان ہونیوالے مضمون نویسی، تقریری مقابلوں‘ ڈراموں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت