صوبہ پنجاب میں ایجو کیشنل ریفارمز کے جامع پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے‘مراد راس

ٹیچرز ٹریننگ میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں تا کہ اساتذہ ورلڈ کلاس ایجوکیشن دیں‘صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:45

صوبہ پنجاب میں ایجو کیشنل ریفارمز کے جامع پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے‘مراد راس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ایجو کیشنل ریفارمز کے جامع پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے، صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے اقدامات پر عمل پیرا ہے ،اس حوالے سے سکولوں کے نصاب کے ساتھ ساتھ ٹیچرز ٹریننگ میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں تا کہ اساتذہ ورلڈ کلاس ایجوکیشن دیں۔

یہ بات انہوں نے پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک آفس میں پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمزپروگرام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ، پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ سمیت متعلقہ محکموں میں جدید تعلیمی اصلاحات کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بہترین نتائج کے حصول کیلئے سکول کونسلز کے کردار کو فعال بنانے ، ہیڈ ٹیچرز کی جدید خطوط پر ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گاتا کہ قوم کے معمار مثبت نتائج سے مستفید ہوں۔اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ بہترین ماہرین تعلیم اورخدمت کے جذبہ سے سرشارافراد رضاکارانہ طور پرشعبہ تعلیم میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ظفر اقبال، سپیشل سیکرٹری جہانزیب خان، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم، ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اقبال حسین، متعلقہ محکموں کے افسران اور عالمی ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔دریں اثناء صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ بوائز سکول لوکو شیڈ راولپنڈی کے دسویں کلاس کے طالبعلم ہارون رشیدپر کلاس ٹیچر وقار کے مبینہ تشدد کے معاملہ کی سپیشل سیکرٹری جہانزیب خان کو دوبارہ انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں