عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دینگے،50لاکھ گھر ،ایک کروڑ نوکریاں انڈوں میں تلاش کریں‘مریم اورنگزیب

شہباز شریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ، انکی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے‘ترجمان (ن) لیگ انڈوں کے کریٹ لیکر احتساب عدالت پہنچ گئیں

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:54

عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دینگے،50لاکھ گھر ،ایک کروڑ نوکریاں انڈوں میں تلاش کریں‘مریم اورنگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب انڈوں کے کریٹ لیکر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، وہ بیروزگاری ختم نہیں کر سکے لیکن عوام کو انڈے دیں گے۔ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، ان کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے شہباز شریف کا میڈیکل بورڈ دو ہفتے کی تاخیر سے بنایا گیا ،وزیر اعظم کے احکامات پر شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تاخیر کی گئی۔

علیمہ باجی کو این آر او دے دیا گیا ۔ آج کسان پریشان ہیں لیکن عثمان بزدار گورنر ہاس کی دیواریں گرانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عطا الحق قاسمی صاحب کا احترام کرتی ہوں ،انہوں نے نے جو کہا ٹھیک کہا ہو گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں