51فیصد خواتین کیلئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے، سینیٹر سراج الحق

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:26

51فیصد خواتین کیلئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے، سینیٹر سراج الحق
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 51فیصد خواتین کیلئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے ،بنک خواتین کو بلاسود قرضے دیں اور وراثت میں خواتین کے حق کو یقینی بنایا جائے ،خواتین پر تشدد کرنے والا اپنی بزدلی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان اقبال لاہور میں جے آئی یوتھ خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف،حلقہ خواتین کی مرکزی راہنماڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،ناظمہ حلقہ خواتین لاہورزرافشاں فرحین ، آمنہ ثاقب انچارج یوتھ فیسٹول ، ربیعہ طارق ناظمہ حلقہ خواتین پنجاب اور صائمہ عبدالقدوس قائم مقام صدر جے آئی یوتھ خواتین لاہور اور کوارڈ ی نیشن حلقہ خواتین لاہور وسیم اشرف قریشی بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اگر چیف جسٹس صاحب وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنادیں تو تمام مسئلے حل ہوسکتے ہیں ۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ،اصل مسئلہ وسائل پر چند لوگوں کے قبضہ کاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل نفاذ شریعت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں