اب میں چاہتا ہوں نیب جیسا ہے ویسا ہی رہے، نوازشریف

ہم نے تونیب کو بھگت لیا اب دوسرے بھی بھگتیں، شہبازشریف کو کس جرم میں جیل میں رکھا ہوا ہے؟ کوئی توپوچھے احتساب کس طرح ہورہا ہے؟ کیا صاف پانی یا آشیانہ میں کرپشن ثابت ہوئی؟سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا سے غیررسمی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 دسمبر 2018 15:42

اب میں چاہتا ہوں نیب جیسا ہے ویسا ہی رہے، نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں نیب جیسا ہے ویسا ہی رہے، ہم نے تونیب کو بھگت لیا اب دوسرے بھی بھگتیں،شہبازشریف کو کس جرم میں جیل میں رکھا ہوا ہے؟ کوئی توپوچھے احتساب کس طرح ہورہا ہے؟ کیا صاف پانی یا آشیانہ میں کرپشن ثابت ہوئی؟ انہوں نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مانتی تھی کہ 2013ء سے 2017ء تک پاکستان کی معیشت مستحکم تھی۔

ڈالر کو مصنوعی انداز میں متوازن رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ ہم نے اگر ڈالر کومصنوعی انداز میں متوازن رکھا تویہ بھی مصنوعی رکھ لیں۔ ہمارے دور میں ڈالر کی قدر میں توازن رہا۔ مجھے جب گھر بھیجا گیا توملک میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ ہم سیاست میں آئے توپریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ سیاست میں آنے سے پہلے خوشحال تھے۔

ہمارے پاس 1937سے ذرائع آمدن کا ریکارڈ موجود ہے۔ عمران خان سے بھی ہیلی کاپٹر سمیت دیگر ذرائع آمدن کا نیب حساب لے۔انہوں نے ایک سوال ” نیب کو تبدیل کریں گے“چاہتا ہوں نیب جیسا ہے ویسا ہی رہے، ہم نے تونیب کو بھگت لیا اب دوسرے بھی بھگتیں۔شہبازشریف کو کس جرم میں جیل میں رکھا ہوا ہے؟ کوئی توپوچھے احتساب کس طرح ہورہا ہے؟ کیا صاف پانی یا آشیانہ میں کرپشن ثابت ہوئی؟ دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی مدت سماعت میں توسیع کے لئے آٹھویں مرتبہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔

جمعہ کوسماعت کے آغاز پر احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے بتایا کہ مدت سماعت میں توسیع کے لیے آٹھویں بار سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے ۔فاضل جج محمد ارشد ملک نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا فون آیا ہے درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے ۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سماعت کے لئے سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہو گئے تھے ۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کی استدعا منظور کرتے ہوئے (آج )جمعہ کو ہی سماعت کیلئے مقرر کر دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں