ملک کے معاشی حالات درست کرنے ہیں تو فی الفور اقتصادی ایمرجنسی نافذ کرنی ہو گی‘عزیر الرحمن چن

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:19

ملک کے معاشی حالات درست کرنے ہیں تو فی الفور اقتصادی ایمرجنسی نافذ کرنی ہو گی‘عزیر الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آتے ہی جو معیشت کا حال ہوا ہے اُس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی، اگر ملک کے معاشی حالات درست کرنے ہیں تو فی الفور اقتصادی ایمرجنسی نافذ کرنی ہو گی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی مدو جزر درست سمت میں نہیں جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 13ارب ڈالر سے نیچے آ گئے ہیں جو دو ماہ کی ضروریات کو بھی پورا نہیں کر سکتے ایسے حالات میں ملک پر سیاسی اور معاشی طور پر کمزور حکمران مسلط ہیں جن کو پاکستا ن کے سیاسی امور پر گہرا ادراک حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اناڑیوں کے سپرد کر دیا گیا ہے انتخابات سے پہلے بلندو بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں کسی ایک بھی نعرے کو عملی جامعہ نہیں پہنایا جا سکا۔ قوم میں مایوسی پھیل رہی ہے عام آدی کی حالتِ زار پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی غریبوں کی باتیںکرنے والے غریبوں پر ہی بجلی، گیس اور مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہے گی اور ہر فورم پر عام آدمی کی آواز بلند کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں