پولیس کیساتھ لڑائی، تشدد اور اقدام قتل کے کیس میں دو ملزموں کو پانچ پانچ سال قید ،جرمانے کی سزا

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:23

پولیس کیساتھ لڑائی، تشدد اور اقدام قتل کے کیس میں دو ملزموں کو پانچ پانچ سال قید ،جرمانے کی سزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کے ساتھ لڑائی، تشدد اور اقدام قتل کے کیس میں دو ملزموں کو پانچ پانچ سال قید اور فی کس 75ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3کے جج جاوید اقبال وسائل نے سزا کا حکم جاری کیا ۔عدالت نے مجرم عابد علی اور عمر فاروق کو فی کس 75ہزار روپے جرمانہ اور پانچ پانچ سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ مجرموں کے خلاف تھانہ صدر ننکانہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے 13گواہوں کے بیانات اور حتمی دلائل سننے کے بعد قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں