غیر ملکی ماڈل پاکستانی جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئیں

پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔ غیر ملکی ماڈل ٹریسا کی گفتگو

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:00

غیر ملکی ماڈل پاکستانی جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) غیر ملکی ماڈل ٹریسا پاکستانی جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بن گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریسا کا کہنا ہے کہ رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواں گی۔ نے میڈیا کے باہر گفتگو کرتے کہا کہ پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں۔ملزمہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جلد جیل سے رہائی پا کر اپنی دونوں کتابوں کو چھپواں گی۔

جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی سیکھ رہی ہوں۔دوسری جانب غیر ملکی ماڈل نے اپنے ملک کی سفارت خانے کی خاتون سے ملاقات کی اور اپنے کیس سے متعلق بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کے ٹریننگ پر ہونے کی وجہ سے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت پر یرملکی ماڈل ٹریسا عدالتی کارروائی کے بعد احاطہ عدالت میں رونا شروع ہوگئی اور روتے ہوئے اسے بخشی خانے منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی ماڈل ملزمہ کا کہنا تھا کہ اسے اپنی فیملی کی بہت یاد آتی ہے اور وہ ان کے بغیر بہت اداس ہو چکی ہے اس لئے اس کیخلاف کیس کا ٹرائل جلد اور بروقت مکمل کیا جائے۔ٹریسا نے کہا کہ میں تھک گئی ہوں روزنہ عدالت میں پیش ہوتی ہوں لیکن اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں کی جا رہی۔اس کیس کی کوئی کاروائی نہیں ہو رہی نہ جانے اس کا فیصلہ کب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں