نواز شریف نے گھر کے باہر استقبال کیلئے جمع کارکنوں کو دیکھ کر گاڑی رکوا لی

رکن اسمبلی مرزا جاوید اور کارکنوں سے مصافحہ کیا ،کارکنوں کے نواز شریف کے حق میں نعرے

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:07

نواز شریف نے گھر کے باہر استقبال کیلئے جمع کارکنوں کو دیکھ کر گاڑی رکوا لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہو ر واپسی پر جاتی امراء کے باہر استقبال کیلئے موجود کارکنوں کو دیکھ کر گاڑی رکوا لی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے رکن اسمبلی مرزا جاوید اور کارکنوں سے مصافحہ کیا اور ان سے خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے اور گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ نواز شریف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد بذریعہ اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں