عوامی خدمت کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کی قیادت میںملک درست سمت کی جانب چل پڑا ہے‘عثمان بزدار

ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروںکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،مہنگائی کیخلاف مہم کی خود نگرانی کروں گا‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

عوامی خدمت کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کی قیادت میںملک درست سمت کی جانب چل پڑا ہے‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہے ، عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں،اس کے سوا ہمار اکوئی اورایجنڈا نہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںملک کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے اورانشاء اللہ ملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔

وہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے جنہوںنے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیر نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ہمارا ہر ایک قدم عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اٹھ رہا ہے۔حکومت تیز رفتاری کیساتھ اپنے ہدف کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات کوترجیح دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا ایک ایک لمحہ عوام کی بہتری کیلئے وقف ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے مقاصد کو جلد حاصل کر ے گی۔

مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ وطن عزیز کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلائیں گے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پائیدار ترقی کا سفر طے کرے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں متعددکامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ابتدائی 100روز میں عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے برق رفتاری سے کام کیا گیا ہے۔

عام آدمی کور یلیف دینے کیلئے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا۔انہوںنے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروںکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیںاورمہنگائی کیخلاف مہم پورے صوبے میں موثر انداز میں جاری رہے گی۔میں خوداس مہم کی نگرانی کروں گا۔اچھی کارکردگی دکھانے والے ضلع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ہر قیمت پر ریلیف فراہم کریں گے اوروزیراعظم عمران خان کا دور پاکستان کی تاریخ کا سب سے سنہرادور ثابت ہوگا۔وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلا، اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس، عامر عنایت شہانی، جگنو محسن، لالہ محمد طاہر رندھاوا اوردیگر شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں