قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پولیس تشدد کے نتیجہ میں زخمی کارکنوں کی عیادت

کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ہر صورت تحفظ کرینگے ،ان پر ہونے والے تشدد کی اسمبلی کے اندر اور باہر مذمت کرتے رہیں گے‘حمزہ شہباز

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پولیس تشدد کے نتیجہ میں زخمی کارکنوں کی عیادت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف وپاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما میاںحمزہ شہباز نے پولیس تشدد کے نتیجہ میں زخمی کارکنوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے پر امن پارٹی کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم ان کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اور ان پر ہونے والے تشدد کی اسمبلی کے اند ر اور باہر مذمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کاکنوں کے پاس دھرنے والوں کی طرح ڈنڈے، غلیل،پتھر یا دیگر ایشا نہیں تھیں ، یہ پر امن نہتے کارکن تھے جن پر پولیس نے بے جا تشدد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کے اندھا دھند تشددمیں ممبران اسمبلی اور وکلاء بھی محفوظ نہ رہے، ایک منتخب جمہوری حکومت کی ایما پر ہونے والے اس بد ترین تشدد سے پرویز مشرف کی آمریت کی یاد تازہ ہو گئی ہے، عوام کے منتخب نمائندوں کے ساتھ پولیس کا یہ رویہ ہے تو عام آدمی کے ساتھ پولیس کیا کرتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کاقانونی آئینی اور اخلاقی حق ہے جس سے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔ اگر آئندہ ہمارے پر امن کارکنوں پر اس طرح کا تشدد کیا گیا تو ہم اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں