جیل میں شہبازشریف کو بی کلاس دیدی ،ہر ٹیکس ادا کرنیوالے کو بھی بی کلاس دی جاسکتی ہے ‘فضیل اصغر

امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ،شر پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

جیل میں شہبازشریف کو بی کلاس دیدی ،ہر ٹیکس ادا کرنیوالے کو بھی بی کلاس دی جاسکتی ہے ‘فضیل اصغر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر نے کہا ہے کہ جیل میں شہبازشریف کو بی کلاس دیدی گئی ہے،ہر ٹیکس ادا کرنیوالے کو بھی بی کلاس دی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ،بد امنی پھیلانے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں ،شر پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جیل میں شہبازشریف کو بی کلاس دے دی گئی ہے ،شہبازشریف کو ٹی وی ، کیمرہ بیڈ و دیگر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہر ٹیکس ادا کرنے والے کو بی کلاس دی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں