لوہے کے چنے والی سرکار کی کرپشن کے انکشافات ہونا شروع ہو گئے ہیں،

جب شریف برادران بکتر بند گاڑیوں میں پیشیاں بھگت رہے تھے اس وقت خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کی بنیاد رکھ رہے تھے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:43

لوہے کے چنے والی سرکار کی کرپشن کے انکشافات ہونا شروع ہو گئے ہیں،
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ نے جو انکشافات کئے وہ ساری قوم پہلے سے ہی جانتی تھی، لوہے کی چنے والی سرکار کا خیال تھا کہ ہم گندم کھاتے ہیں اور عوا م اورتحقیقاتی ادارے گھاس چرتے ہیں جنہیں ان کی چالاکیوں، مکاریوںاور عیاریوں کے بارے میںپتہ نہیں چلے گا،وہ یہاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ قیصر امین بٹ کے انکشافات سے پتہ چلا کہ جب نواز شریف اور شہباز شریف 2000میںبکتر بند گاڑیوں میں پیشیاں بھگت رہے تھے اس وقت یہ لوہے کے چنے والی سرکاراپنے بھائی کے ساتھ مل کر پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کی بنیاد رکھنے کی تیاریوں میں تھے، سوال یہ ہے کہ وہ دو ر تو مکمل طور پر آمریت کا تھا، 2002ء کے الیکشن ابھی نہیں ہوئے تھے، ق لیگ کی حکومت نہیں آئی تھی، کوئی سیمی جمہوری دور شروع نہیں ہوا تھا، اس دور میں کیا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق فوجی آمر کے ساتھ بارگین کئے بغیر یہ کاروبار کر سکتے تھے، اس دور میں روزانہ کی بنیاد پہ شریف برادران کبھی کراچی، کبھی لاہو ر اور کبھی اسلام آباد میں پیشیاں بھگتتے تھے اور صا حب بہادر اور انکے بھائی صاحب پرویز مشرف سے ڈیل کر کے سینکڑوں کنال اراضی خرید کر اپنی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کی بنیاد ڈال رہے تھے اور حیران کن امر یہ ہے کہ گزشتہ اٹھارہ سال سے لوہے کے چنے والی سرکار کی یہ بڑھکیں سن سن کے ہمارے کان پک گئے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف اور فوجی آمریت کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں جبکہ ساری دنیا نے دیکھا تھا کہ 2005-2006 میںان کی پیراگون سوسائٹی اپنے عروج پر تھی، خواجہ برادران کی چیخیں نکلناسمجھ میں آتا ہے، دراصل انہیں قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد اپنا انجام نظر آرہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹائون سانحے پر اب ایک آزاد اور غیر جانبدار جے آئی ٹی بن گئی ہے، ن لیگ کی طرف سے کی گئی فسطائیت اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں