لاہور،ایچ ای سی طالب علموں کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کر رہی ہیں، درخواست گزارمحمد آصف

لاہور ہائیکورٹ نے ایچ ای سی کی جانب سے گلوبل یونیورسٹی کے طالب علموں کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایچ ای سی کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:20

لاہور،ایچ ای سی طالب علموں کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کر رہی ہیں، درخواست گزارمحمد آصف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایچ ای سی کی جانب سے گلوبل یونیورسٹی کے طالب علموں کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایچ ای سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے محمد آصف سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایچ ای سی کی جانب سے گلوبل یونیورسٹی کی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے اور ایچ ای سی طالب علموں کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کر رہی ہین درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث طالب علموں مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایچ ای سی کو طالب علموں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمشن سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں