شعلہ بیانی میں مشہور فیاض الحسن چوہان بڑوں کا ادب کرنے میں پیش پیش

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی پنجاب اسمبلی کے باہر رکن اسمبلی عشرت اشرف کے بطور احترام گھٹنے چھونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:39

شعلہ بیانی میں مشہور فیاض الحسن چوہان بڑوں کا ادب کرنے میں پیش پیش
اردو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اپنی شعلہ بیانی کہ وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان آئے روز میڈیا پر دلچسپ قسم کے بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کے کچھ بیانات تو اپوزیشن کی بولتی بھی بند کر دیتے ہیں۔تاہم بطور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے باضابطہ طور پر اپنی وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالی تو ان کی دو متنازعہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل وہئیں جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ ویڈیوز میں فیاض الحسن چوہان کو گال گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم یہی فیاض الحسن بڑوں کا ادب کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔اسی حوالے سے ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر احترام کے طور پر خود سے سینئیر عشرت اشرف کے گھٹنے چھو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر ملا جلا رد عمل دیا کچھ نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ جب کہ کچھ نے صرف توجہ حاصل کرنے کا طریقہ قرار دے دیا۔

واضح رہے ماضی میں فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان غلط زبان استعمال کر رہے ہیں۔ہ فیاض الحسن چوہان اپنے ہی پرانے کلپس چلانے پر برہم ہو گئے اور میڈیا کو ہی گالیاں دینے لگ گئے انہوں نے سیاسی حریفوں کے ساتھ ساتھ پروگرام میزبان کو بھی گالیاں دیں۔فیاض الحسن چوہان نے انٹرویو بھی ادھوا چھوڑ دیا اور جب وہ مائیک اتار رہے تھے تو اس دوران انہوں نے میڈیا کو گالیاں دیں۔

فیاض الحسن چوہان کی ویہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیج اداکاروں کے بارے میں بھی متنازعہ الفاظ کا استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ ے انڈر ہوتا تو نرگس کو حاجی نرگس بناتا، وہ سال کے 30 نہیں بلکہ 300روزے نہ رکھتی تو پھر آپ دیکھتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں