انتخابی عذرداری،عمران خان کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا‘ٹریبونل کا تحریری فیصلہ

درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی اور عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:08

انتخابی عذرداری،عمران خان کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا‘ٹریبونل کا تحریری فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق 29صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی اور عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا۔

جسٹس شاہد وحید نے فیصلے میں لکھا کہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جاسکتی لہٰذا عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں