چھ سالہ ننھی بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کیس میں ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:12

چھ سالہ ننھی بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کیس میں ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مریدکے کی چھ سالہ ننھی بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4کے جج عبدالقیوم خان نے ننھی ایمان فاطمہ سے زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حتمی دلائل سننے اور جرم ثابت ہونے پر مجرم بابر عرف لالی کو 2بار عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے مقدمے میں مجموعی طور پر 14 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ سرکار کی جانب سے وکیل میاں طفیل نے دلائل دئیے اور عدالت کی معاونت کی۔ سرکاری وکیل کے مطابق مجرم نے 6 سالہ ننھی بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر راز افشا ہونے کے ڈر سے قتل کر دیا۔ مجرم بابر کے خلاف تھانہ صدر مریدکے میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج تھا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں