ْصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف ہتک عزت کی درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:12

ْصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف ہتک عزت کی درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کیخلاف ہتک عزت کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے سابق ایم پی اے سیمل راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ راجہ بشارت میرا شوہر ہے،اسلامی قانون کے مطابق باقاعدہ نکاح کیا،راجہ بشارت نے طلاق دیئے بغیر میرے خلاف نازیبا الفاظ کہے،راجہ بشارت کے نازیبا الفاظ سے شہرت متاثر ہوئی۔عدالت سے استدعا ہے کہ فوجداری قانون کے مطابق راجہ بشارت کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں