لاہور ہائی کورٹ میں شہر بھر سے تجاوزات کے مستقل خاتمہ کیلئے درخواست دائر

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:49

لاہور ہائی کورٹ میں شہر بھر سے تجاوزات کے مستقل خاتمہ کیلئے درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ میں شہر بھر سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرنے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ جن علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے وہاں پھر تجاوزات قائم کر دی جائیں گی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو حکم دے کی جن مقامات کو کلئیر کر دیا گیا ہے وہاں دوبارہ تجاوزات نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں