اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا طبی معائنہ ،تمام رپورٹس نارمل قرار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:52

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا طبی معائنہ ،تمام رپورٹس نارمل قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف جو کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ان کا طبی معائنہ کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہسپتال کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے کیا جس میں شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ لئے جس کے بعد شہباز شریف کی تمام رپورٹس نارمل قرار دی گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈاکٹروں نے طبیعت ناسازی کے باعث شہباز شریف کو آرام، ہوا دار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دے رکھی تھی، جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس 4 رکنی ٹیم کے سربراہ تھے۔ ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیسن پروفیسر شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات بھی دی گئی تھی جس کے بعد طبعی معائنے میں شہباز شریف کی رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں